چین اور روس سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بات ہوسکتی ہے، ٹرمپ

ٹرمپ 1.webp


چین اور روس سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بات ہوسکتی ہے، ٹرمپ

ایران کوہرحال میں اپناطرز عمل  بدلناہوگا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی اور روسی صدرکے ساتھ مشترکہ ملاقات کرنے کوتیار ہوں، چین اور روس سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بات ہوسکتی ہے۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے معاملے پر روس کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں ایران کوہرحال میں اپناطرز عمل  بدلناہوگا روس نے ایران میں کچھ نہیں کیا اوریہ اچھی بات ہے روس اوریوکرین کواحمقانہ جنگ ختم کردینی چاہیے۔

ڈونلڈٹرمپ نے پیرس کے حوالے سے  پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ جلدمسلم اکثریتی شہربن جائے گا ہم ایران پرمعاشی،فوجی لحاظ سے سخت ضربیں لگارہے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ