سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے جدید سیکیورٹی آپریشنز سینٹر قائم کر دیا گیا ہے.
چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کا افتتاح کیا. معلوماتی اثاثوں کی حفاظت اور سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہو گی.
افتتاحی تقریب میں چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور کمشنرز کی شرکت. سیکیورٹی آپریشنز سینٹر بین الاقوامی معیار اور بہترین عالمی طریقہ کار کے مطابق کام کرے گا.
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے چیئرمین نادرا کو آئی ٹی اصلاحات اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر بریفنگ دی، خدمات کی فراہمی میں بہتری اور کاروباری آسانی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال بڑھایا جا رہا ہے.
کیپٹل مارکیٹ کے تمام اداروں کو سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک میں شامل کیا جائے گا.

