بلوچستان؛ کیچ میں صوبائی مشیر کھیل کے بھائی مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اغوا

kidnapping1792507715 0



بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت مندسے رکن بلوچستان اسمبلی اور مشیر کھیل مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید کو نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق صوبائی مشیر کھیل کے بھائی کے مبینہ اغوا کا واقعہ مند کے علاقے بلوچ آباد میں پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اورنگزیب مجید کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

حکام نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مند میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے ہمراہ مشیر کھیل مینا مجید کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔

صوبائی وزیر داخلہ نے ملاقات کے دوران مینا مجید سے ان کے بھائی کے اغوا کے واقعے سے متعلق تفصیلات اور معلومات حاصل کیں۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے مینا مجید کو حوصلہ دیا اور ان کے بھائی کی جلد اور محفوظ بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ