ترکیہ کے ورک ویزا کے نام پر 5 لاکھ روپے ہتھیانے والا گرفتار

drugs gang arrest1789249120 0



راولپنڈی:

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے ترک کے ورک ویزا کے نام پر 5 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم تیمور خان پر شہری کو ترکی کا ورک ویزا دلوانے کے بہانے 5 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ہے، انکوائری نمبر مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 271/2026 درج کی گئی، کیس میں ملوث دیگر ایجنٹس کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے اور شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر ہونے والے فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ