محمود آباد میں دوران ڈیوٹی کے الیکٹرک کے عملے پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
واقعے کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دے دی گئی ہے، ترجمان کے الیکٹرک
کراچی: شہر قائد کے علاقے محمود آباد میں ڈیوٹی کے دوران کے الیکٹرک کے عملے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ انتظامیہ زخمی اہلکار کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔
محمود آباد میں ڈیوٹی کے دوران کے-الیکٹرک اسٹاف پر فائرنگ کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک
کے-الیکٹرک انتظامیہ زخمی اہلکار کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک
واقعے کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دے دی گئی ہے، اور واقعہ سے متعلق محرکات اور مزید تحقیقات کے لیے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ ترجمان کے-الیکٹرک
کے-الیکٹرک اپنے فیلڈ اسٹاف کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور آن ڈیوٹی اسٹاف پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ملوث افراد کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کے-الیکٹرک
@KElectricPk
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) October 20, 2026
ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دے دی گئی ہے جب کہ واقعے کے محرکات جاننے اور مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔
کے الیکٹرک نے ڈیوٹی پر موجود عملے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ اسٹاف کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

