مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

IMG 20261021 WA1381


اسلام آباد (محمد سلیم سے ) : پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

IMG 20261021 WA1382 1
مالدیپ کے صدر، جناب محمد معیزو نے 21 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر معزز مہمان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔ تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

IMG 20261021 WA1386
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش 6


تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مالدیپ کے صدر کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سلامی کے چبوترے پر وزیراعظم شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صدر معیزو نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

IMG 20261021 WA1388
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش 7
IMG 20261021 WA1389


وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان اور وزیراعظم ہاؤس کے اعلیٰ حکام کا مہمان سے تعارف کرایا، جبکہ مالدیپ کے صدر نے بھی اپنے وفد کو وزیراعظم سے متعارف کرایا۔
بعد ازاں صدر معیزو نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگایا، جس موقع پر دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

متعلقہ پوسٹ