(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف صحافی، شاعر اور نامور اردو اخبار کے ایڈیٹر سید اسد رضا نقوی نئی دہلی میں انتقال کر گئے۔
سید اسد رضا نقوی کا شمار بھارت میں اردو صحافت کی نمایاں شخصیات میں ہوتا تھا،ان کی تحریریں قاری کو محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل پر گہرا شعور بھی اجاگر کرتی تھیں۔
صحافت کے ساتھ ساتھ سید اسد رضا نقوی شاعری کے میدان میں بھی معروف تھے، ان کی شاعری میں طنزو مزاح اور سماجی ناہمواریوں کی بھرپور عکاسی ملتی تھی، انہوں نے غزل، نظم اور دیگر اصناف میں منفرد ادبی مقام حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سوناایک ہی روز میں مزید 21500 روپے فی تولہ سستا
مرحوم کی عمر 74 برس تھی،ان کے انتقال پر ادبی، صحافتی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے،ان کے چاہنے والے غم سے نڈھال ہیں، متعدد صحافیوں، شاعروں اور ادیبوں نے ان کے انتقال کو اردو زبان و ادب کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی خدمات کو اردو صحافت اور ادب میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


