ٹرائی نیشن سیریز، انگلینڈ کے 429 رنز بھی ناکافی، سری لنکا نے تاریخ ساز ہدف حاصل کرلیا

سری لنکا 1.webp


ٹرائی نیشن سیریز، انگلینڈ کے 429 رنز بھی ناکافی، سری لنکا نے تاریخ ساز ہدف حاصل کرلیا

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے ون ڈے میچ میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کیا

ون ڈے کرکٹ میں رنز کے پہاڑ بھی سری لنکا کو روک نہ سکے، جہاں مہمان ٹیم نے انگلینڈ کے 430 رنز کے ہدف کو ایک گیند قبل حاصل کرکے تاریخ کا دوسرا بڑا کامیاب ہدف عبور کرلیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے، تاہم سری لنکن بلے بازوں نے شاندار تعاقب کرتے ہوئے انگلش بولرز کی تمام کوششیں ناکام بنادیں۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری بروک نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 114 گیندوں پر 202 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 21 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے پہلے بیٹر بن گئے۔

ول جیکس نے صرف 30 گیندوں پر 66 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ جو روٹ نے 69 اور ٹام بینٹن نے 50 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ڈونیتھ ویلالاگے نے 56 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور جینتھ لیانگے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کا 429 رنز کا مجموعہ پاکستان میں ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ بھی بنا، اس سے قبل پاکستان نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف 375 رنز بنائے تھے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے ون ڈے میچ میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

تاہم انگلینڈ کے ریکارڈ مجموعے پر سری لنکا کی غیرمعمولی بیٹنگ بھاری پڑگئی اور میچ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور یادگار باب کا اضافہ کردیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ