اعظم خان کے ساتھ ظلم پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایک روز جواب دینا پرے گا اکھلیش یادو

news 1792688068 3278



news 1792688068 3278

(ویب ڈیسک)  بھارت کی کئی ریاستوں میں حکومت کر چکی سماج وادی پارٹی (سوشلسٹ پارٹی) کے قومی صدر اکھلیش یادو  نے سابق ریاستی وزیر اعظم خان سے  رام پور جیل میں ملاقات کے بعد کہا کہ   کسی سیاسی خاندان کے ساتھ اتنا ظلم نہیں ہوا ہوگا جتنا اعظم خان صاحب کے خاندان کے ساتھ ہوا ہے۔ اعظم خان سخت ظلم کا سامنا کرنے کے بعد بھی قائم و دائم ہیں۔ وہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ اعظم خان  سماجی انصاف کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اکھلیش یادو نے رام پور جیل میں قید مسلمان سیاست دان اعظم خان کی گرفتاری اور قید کو نا انصافی اور ظلم قرار دیا۔

 اکھلیش یادو نے جیل میں اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان سے تقریباً ایک گھنٹے تک ملاقات کی۔ اعظم خان سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے بتایا کہ ان کی اعظم خان سے کافی لمبی بات ہوئی ہے۔ اکھلیش یادو نے اعظم خان کو سیاست سے الگ کر کے جیل میں قید کروانے کے لئے  بی جے پی کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ ’’سچائی کبھی نہ کبھی تو سامنے آئے گی۔ جب سچائی سامنے آئے گی تو انہیں سماج، ملک اور قانون کو جواب دینا ہوگا۔ رامپور کے جذبات کو کچل دیا گیا ہے۔ یہاں رام راج کے تصور کو ختم کیا جا رہا ہے۔‘‘

اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے ووٹ بینکوں پر ڈاکہ ڈال کر ہندوتوا کے پرچار اور مذہبی نفرتین پھیلا کر حکومت حاصل کی تھی اور حکومت ہاتھ میں آنے کے بعد پہلا کام یہ کیا تھا کہ اعظم خان اور ان جیسے تمام مقبول مسلمان سیاستدانوں کو بہانے بہانے سے  توہین، تضحیک اور قید کی سزاؤں  میں پھنسانے کے لئے سازشین کی تھیں۔ 
 یہ بھی پڑھیئے:   ایران سے معاہدے کی امید؛ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں 3 فیصد تک گر گئیں 
اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ ’’ اعظم خان سماجی انصاف کے لیے کام کر رہے ہیں اور اسی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اعظم تھے، اعظم ہیں اور اعظم رہیں گے۔ کسی سیاسی خاندان کے ساتھ اتنا ظلم نہیں ہوا ہوگا جتنا اعظم خان کے خاندان کے ساتھ ہوا ہے۔  اور ظلم کرنے والے کون ہیں۔  بدعنوان افسران فرضی مقدمے درج کرتے ہیں۔ اب تو وہ بھی  بی جے پی کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ اعظم خان نے یونیورسٹی کا جو خواب دیکھا، اسے سماج وادی پارٹی پورا کرے گی۔‘‘
اعظم خان سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے میڈیا س کے نمائندوں کو بتایا  کہ ’’سماج وادی پارٹی کا ہدف واضح ہے۔ ہمارا مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہے اور سماج وادی پارٹی کا ہر کارکن اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کام کر رہاہے۔ خود  بی جے پی کے لیڈروں کو معلوم ہو چکا ہے کہ اس بار ان کا مکمل صفایا ہونے والا ہے۔ بی جے پی کو نہ صرف شکست کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ اتر پردیش کے عوام اس پارٹی کو ریاست سے ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے۔ آپ نے 2024 کے انتخاب کے نتائج دیکھ لیے ہیں۔ 2027 میں ہماری توجہ پی ڈی اے، سماجی انصاف اور سچائی پر ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھیئے:  شبانہ اعظمی مذہب کو کتنا مانتی ہیں؟ ماشااللہ، انشا اللہ کیوں کہتی ہیں؟ انٹرویو وائرل کیوں ہو گیا؟
رام پور جیل میں گزشتہ ایک سال کے اندر اکھلیش یادو کی اعظم خان سے یہ تیسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل 9 اکتوبر 2025 کو اکھلیش یادو رامپور پہنچے تھے اور اعظم خان سے ملاقات کی تھی۔ اس وقت دونوں رہنماؤں کے درمیان بند کمرے میں تقریباً 2 گھنٹے تک بات چیت ہوئی تھی۔ اس کے بعد نومبر 2025 میں اعظم خان اپنے بیٹے عبداللہ اعظم کے ساتھ لکھنؤ میں اکھلیش یادو سے ملنے پہنچے تھے۔ اس ملاقات کے دوران اعظم خان نے کہا تھا کہ وہ اپنی داستان اور اپنا درد بیان کرنے آئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم پین کارڈ معاملے میں رامپور کی ضلعی جیل میں بند ہیں۔ اس معاملے میں ایم پی-ایم ایل اے خصوصی عدالت نے دونوں کو 7-7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:   سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے متعلق ریفرنس بھیجنے کی سفارش کر دی





Source link

متعلقہ پوسٹ