وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے مکہ میں ملاقات

IMG 20260529 WA0892


مکہ مکرمہ — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد العیسیٰ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے اسلامی شعور و بیداری کے فروغ میں رابطہ عالم اسلامی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اسلامی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے رواں سال حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کے شاندار انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ان بہترین انتظامات پر سعودی عرب کا ممنون ہے۔

متعلقہ پوسٹ