فورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائےگی، رانا ثنا اللہ

2657150 ranasanaulla 1725280045


وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت جو خلوص کے ساتھ  دہشت گردی کے معاملے پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گورنر کے پی نے 160 ارب روپےکا تقاضا کیا جس کی وزیراعظم نے فوری منظوری دی، خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیا جاسکتا، دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جو شامل نہیں ہوگا وہ مائنس ہوگا، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو جو پورے خلوص کے ساتھ  فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے، دہشتگردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔ 





Source link

متعلقہ پوسٹ