خانیوال؛ بیوی سے مبینہ تعلقات کے شبہے پر شہری قتل

2681400 knifex 1723027092



تحصیل عبدالحکیم کی بستی نظام آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر شہری کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے رہائشی عبدالعزیز کو چھری کے وار کرکے مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا، مقتول عبدالعزیز رات کے وقت بستی نظام آباد میں عمران کے گھر آیا ہوا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کو مقتول کے اپنی اہلیہ سے مبینہ تعلقات کا شبہ تھا۔

مبینہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے اور پولیس کی کارروائی کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ