
(ویب ڈیسک)غیر ملکی خاتون ڈیانا نے زیادتی کیس ختم کرنے کی اپیل کر دی۔
غیر ملکی خاتون ڈیانا کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں خاتون نے ملزم احمد تنویر کو بےقصور قرار دے دیا۔
ڈیانا نے کہا کہ میرے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملزم احمد تنویر کا کوئی تعلق نہیں ملزم احمد تنویر نے میرے ساتھ زیادتی نہیں کی اور نہ ہی موبائل فون لئے، میں نے پہلے کسی دباؤ میں آکر بیان دیئے تھے۔
ڈیانا نے آذربائیجان سفارتخانے کے دستاویز کے ذریعے بھی ملزم احمد تنویر کو بےقصور قرار دیدیا۔ پولیس نے ملزم احمد تنویر کو عبوری ضمانت منظور ہونے کے باوجود گرفتار کر لیا تھا۔
غیر ملکی خاتون ڈیانا کو 4 اکتوبر کو پولیس کے 3 افسران کے ساتھ باکو روانہ کر دیا تھا۔ آذربائیجان کی خاتون مسافر 22 سالہ ڈیانا رومک قزی باغییوا کو آخرکار پرواز پی کے 159 کے ذریعے باکو روانہ کر دیا گیا، خاتون اے ایس پی ڈیفنس سمیت 3 افسران نے انھیں بورڈنگ کروائی۔
تینوں پولیس افسران بھی غیر ملکی خاتون کے ہمراہ پرواز میں روانہ ہوئے ہیں، ڈیانا ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی نگرانی میں موجود رہی۔ جمعہ کو وہ امیگریشن کلیئرنس کے بعد طیارے میں سوار ہو گئی تھیں، لیکن اس کے بعد اچانک انھوں نے جہاز سے اتر کر سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ڈیانا کے ساتھ پولیس افسران کو بھیجنے کی درخواست سفارت خانے نے کی تھی، جانے والوں میں خاتون اے ایس پی بریرہ اور ڈی ایس پی قمر عباس شامل ہیں، ایک اور خاتون پولیس افسر بھی آذربائیجان جانے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پولیس افسران اپنی کسٹڈی میں ڈیانا کو اُن کے ملک لے کر جا رہے ہیں، وہ جمعہ کو بورڈنگ کے بعد جہاز سے نیچے اتر آئی تھیں، اور اپنے ملک واپس جانے سے انکار کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شیریں مزاری کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

