یہ عام سی عادات زبان کا ذائقہ بگاڑ سکتی ہیں
زیادہ کھانا آپ کے ٹیسٹ بڈز کو متاثر کرتا ہے تاہم یہ بری عادت اکثر موٹاپے کا سبب بھی بنتی ہے
دنیا میں لوگوں کی بڑی تعداد منہ کا ذائقہ خراب رہنے کی شکایت کرتی ہے اور اسی وجہ سے انہیں کسی بھی کھانے کا مزہ نہیں آتا تاہم چند عادات اس میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ منہ میں ذائقہ کا دارومدار ٹیسٹ بڈز پر ہوتا اور چند عادات انہیں بری طرح متاثر کرتی ہیں جس سے آپ کسی بھی غذا یہاں تک اپنے من پسند ڈش سے بھی لطف اندوز نہیں ہوسکتے یہاں پر انہی عادات کی نشاندہی کی جارہی ہے تاکہ آپ انہیں فوراً ترک کر سکیں۔
زیادہ کھانا
زیادہ کھانا آپ کے ٹیسٹ بڈز کو متاثر کرتا ہے تاہم یہ بری عادت اکثر موٹاپے کا سبب بھی بنتی ہے، جو آپ کو مختلف ذائقوں کو پہچاننے میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔
سگریٹ نوشی
یہ عادت نہ صرف آپ کے پھیپھڑوں اور دل کے لیے ہی نہیں بلکہ ٹسیٹ بڈز کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ سگریٹ کے دھوئیں میں موجود کچھ کیمیکلز ذائقے کے بڈز کی حساسیت کو کم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سگریٹ نوشی ناک کے راستوں میں جلن اور رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے، جو کہ ذائقے کو محسوس کرنے کی صلاحیت کو کافی حد تک کم کر دیتی ہے۔
زیادہ میٹھا کھانا
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی غذا جس میں مٹھاس بہت زیادہ وہ بھی سگریٹ ہی کی طرح ذائقوں کو بہتر طریقے سے محسوس کرنے میں خلل کا سبب بنتی ہے، یہ صرف ذائقہ کے لیے ہی نہیں بلکہ آپ کی صحت اور جسمانی حالت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔
زیادہ نمک کا استعمال
یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ نمک کا زائد استعمال کئی امراض کا سبب بنتا ہے تاہم یہ آپ کے ذائقے کے احساس کو بھی متاثر کر سکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ نمک کھانے سے ذائقے کے بڈز نمک کو کم مؤثر طریقے سے محسوس کرنے لگتے ہیں، اور پھر آپ کو کھانے کا زیادہ لطف لینے کے لیے مزید نمک ڈالنا پڑتا ہے۔ کھانے پکاتے وقت نمک کی مقدار کو کم کرنے کے علاوہ، پراسیسڈ فوڈز کا استعمال بھی کم کرنا بہتر ہے کیونکہ ان میں نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
ادویات کا استعمال
ماہرین کا کہنا ہے کہ ذائقے کے بڈز اور خوشبو کے احساس کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اور کچھ ادویات جو زیادہ یا غیر ضروری طور پر لی جاتی ہیں، وہ ناک کی خوشبو کی حس کو متاثر کر سکتی ہیں، جس سے آپ کے ذائقے کے احساس میں کمی آ سکتی ہے۔

