maryam nawaz it was revealed accused wealthy family allegedly offered 2 crore to the victim

maryam nawaz1786818299 0


پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریپ کیسز میں متاثرہ خواتین کو تحفظ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ایک ریپ کیس میں ملزم کے امیر خاندان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو الزامات واپس لینے کے لیے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کی پیش کش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حالیہ ریپ کیس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے امیر خاندان نے متاثرہ لڑکی کو اس کے الزامات واپس لینے کے لیے ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی، حالانکہ سیکشن 164 کے تحت پہلے ہی ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الزام بھی لگایا گیا کہ جس نے ملزم کو ضمانت دی تھی انہیں بھی رشوت دی گئی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر یہ الزمات درست ہیں تو انصاف کے نظام کی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں اور ریپ کیسز میں متاثرہ خواتین پر مالی دباؤ اور طاقت کے ناجائز استعمال سے تحفظ ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس طرح کے مقدمات پر مسلسل کڑی نظر رکھوں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی ریپ کا ملزم یا مجرم صرف اس وجہ سے قانون کی گرفت سے نہ بچ سکے کہ اس کے پاس پیسہ، اثر و رسوخ یا تعلقات ہیں، انصاف کبھی بھی قابل فروخت نہیں ہونا چاہیے اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ