پیٹرولیم مصنوعات مہنگی نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

news 1792770573 5798



news 1792770573 5798

(ویب ڈیسک)ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریبا 2.8 فیصد تک اضافہ ہوا جس کے بعد خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح 116 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ۔

دوسری جانب امریکی کروڈ آئل کی قیمت بھی 2.58 فیصد اضافے کے بعد 102 ڈالر سے تجاوز کرتے ہوئے فی بیرل 102.50 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی نیویارک ٹائمز کی امریکہ اور اسرائیل کے بارے حالیہ خبر کے بعد دیکھنے میں آئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں ممالک امریکہ میں مڈٹرم انتخابات کے بعدایران پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی ملک کا ملازمت ختم ہونے پر غیرملکی ملازمین کو بڑی رقم دینے کا اعلان





Source link

متعلقہ پوسٹ