ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کی دھوم مچ گئی ان کی 2009 ورلڈ کپ کی آئیکونک پرفارمنسز کو شامل کرلیا گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئی سی سی نے 2009 کے ورلڈ کپ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کے آل راؤنڈر شو کو ’آئیکونک‘ پرفارمنسز میں شامل کرلیا ہے۔
بوم بوم آفریدی نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ سیمی فائنل اور فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
2007ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ایڈیشن میں یووراج سنگھ کے 6 چھکوں کو آئیکونک پرفارمنس قرار دیا گیا جبکہ 2010ء میں آسٹریلیا کے مائیک ہسی کی پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز آئیکونک پرفارمنس میں شامل ہے۔
آئی سی سی نے 2012ء میں ویسٹ انڈیز کے سنیل رائن کی 9 رنز کے عوض 3 وکٹوں کو بھی آئیکونک پرفارمنس قرار دیا ہے۔
2014ء کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کی 5 وکٹیں، 2016ء میں کارلوس بریتھویٹ کے 4 مسلسل چھکوں کو آئیکونک پرفارمنس میں شامل کیا گیا ہے۔
2021ء کے ورلڈ کپ کے فائنل میں مچل مارش کی 77 رنز کی اننگز، 2022ء میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف 52 رنز کی اننگز بھی آئیکونک پرفارمنس قرار دی گئی ہے۔
2024ء کے ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی کی 76 رنز کی شاندار اننگز کو بھی آئیکونک پرفارمنس قرار دیا گیا ہے۔


