اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ (پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ) کی دفعات 20 اور 26 اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نورین نیازی نے پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے، جس سے ریاست پر عوام کے اعتماد کو متزلزل کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
مقدمے کے متن کے مطابق نورین نیازی نے سوشل میڈیا پر جھوٹا، اشتعال انگیز، توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد شائع کیا اور ریاستی و سکیورٹی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم چلائی۔

