اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری سے مستقل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اداکاری سے دور ہونے کا فیصلہ انہوں نے ذاتی ترقی، کاروبار اور مالی خودمختاری پر توجہ دینے کے لیے کیا۔
کومل عزیز خان نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اپنی زندگی میں ایک نیا راستہ اختیار کرنا چاہتی تھیں، جس میں اپنا کاروبار قائم کرنا، معاشی طور پر خودمختار ہونا اور اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کے ساتھ خود سے محبت کے سفر کو اہمیت دینا شامل ہے۔ اداکارہ آخری مرتبہ 2021 میں ڈرامہ سیریل ’مہلت‘ میں نظر آئی تھیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ تقریباً پانچ سال پہلے ہی اداکاری چھوڑ چکی تھیں، تاہم انہوں نے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کرنے میں تاخیر کی۔ وہ چاہتی تھیں کہ میڈیا کی غیر ضروری توجہ کے بغیر اپنی زندگی کے اس باب کو مکمل طور پر بند کرسکیں اور نئی ترجیحات پر توجہ دیں۔
View this post on Instagram
کومل عزیز خان نے اپنے اداکاری کے دور میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک ان کی شادی نہیں ہوئی اور اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ وہ ان کے کاروبار، مستقبل اور زندگی میں نصیب و برکت کے لیے دعا کریں۔
Source link

