مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول سامنے آگیا

web pic 2026 10 24t214528 9481792860337 0



ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کردیا۔

ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں سری لنکا اے، بنگلادیش اے، افغانستان اے اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان اے، بھارت اے، نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اے اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا جبکہ 22 نومبر کو بھارت اے اور 23 نومبر کو نیپال کی ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ