ترکیہ میں دی بیسٹ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی جس پر قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔
عالمی سطح پر افواج پاکستان کی ملٹری ڈرون ٹیم کی مہارت، درستگی اور مسابقتی برتری نے پورے ملک کو فخر سے سرشار کر دیا۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ عالمی ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں شریک 33 ممالک میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
انفرادی مقابلے میں کیپٹن طلحہ نے 100 سے زائد عالمی پائلٹس کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ میزبان ملک ترکیہ نے پہلی، پاکستان نے دوسری اور اٹلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ فرانس چوتھے نمبر پر رہا۔
انٹرنیشنل ملٹری ڈرون مقابلے میں پائلٹس کی مہارت، رفتار اور رکاوٹوں والے ٹریک پر پرواز کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا۔
عالمی سطح پر حاصل کی جانے والی یہ کامیابیاں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
Source link

