شہریوں کیلئے 500 ریال ماہانہ الاؤنستنخواہ 6 ہزار ریال کرنے کا اعلان

news 1792941382 2124



news 1792941382 2124

(24 ںیوز)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر شہریوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے (ایس پی اے) کے مطابق یہ اقدامات یکم جنوری 2027 سے بجلی اور پانی کے نرخوں میں مجوزہ تبدیلیوں کے معاشی اثرات کم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

منظور شدہ پیکج کے تحت سول سروس کے ملازمین، آپریشنل پروگراموں کے تحت کام کرنے والے سول و فوجی اہلکاروں کے لیے ماہانہ 500 سعودی ریال اضافی الاؤنس مختص کیا گیا ہے۔ اس سہولت میں ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پا جانے والے اہلکاروں یا پنشنرز کے اہل ورثاء کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل سیکیورٹی سے امداد حاصل کرنے والے مستحق خاندانوں کو بھی بجلی اور پانی کے نرخوں میں تبدیلی کے اثرات سے تحفظ دینے کے لیے ماہانہ 500 ریال فراہم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب نجی شعبے میں سعودی شہریوں کے روزگار کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ’نطاقات‘ پروگرام کے تحت کم از کم اجرت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں کم از کم ماہانہ اجرت 5 ہزار ریال جبکہ اس کے 12 ماہ بعد 6 ہزار ریال مقرر کی جائے گی۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی آمدن میں بہتری، بڑھتے ہوئے اخراجات کے اثرات میں کمی اور نجی شعبے میں پائیدار روزگار کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لیسکوکا بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع





Source link

متعلقہ پوسٹ