بیٹنگ فارم پر کام کرنے کی درخواست: صائم ایوب ون ڈے سکواڈ سے ’باہر‘

399459 1168559727


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کو سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچوں کے لیے قومی سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ صائم ایوب کی بیٹنگ میں مسلسل خراب پرفارمنس اور ان پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔

صائم ایوب اب تک پاکستان کے لیے 20 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے کل 772 رنز بنائے ہیں۔

تاہم حالیہ کچھ عرصے سے ان کی بیٹنگ فارم انتہائی خراب چل رہی ہے اور انہوں نے اپنی آخری اننگز میں کل 21 رنز سکور کیے ہیں۔

اس حوالے سے اب پاکستان بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ صائم ایوب کو ان کی اپنی درخواست پر ون ڈے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی سی بی کے مطابق ہیڈ کوچ سے گفتگو کے بعد صائم ایوب نے اپنی بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس جانے کی درخواست کی تھی۔

جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے صائم ایوب کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ان کی درخواست منظور کر لی ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز کے لیے صائم ایوب کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف جاری سہ ملکی سیریز میں مسلسل تین فتوحات کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

پاکستان سیریز کے پانچویں میچ میں منگل، 27 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں سری لنکا کا سامنا کرے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ