وزیراعظم شہباز شریف کا چیچاوطنی میں مرحوم چوہدری حنیف اور منیر اظہر کے اہل خانہ سے تعزیت

IMG 20261026 WA21441


چیچاوطنی — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیچاوطنی میں سابق رکن پنجاب اسمبلی مرحوم چوہدری محمد حنیف اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد منیر اظہر کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وزیراعظم نے مرحومین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد حنیف اور چوہدری محمد منیر اظہر نے ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام اور جمہوریت کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحومین کی پارٹی اور چیچاوطنی کے عوام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تعزیتی ملاقات میں مشیرِ وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

متعلقہ پوسٹ