ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون آئی فون ڈوو کی چین میں فروخت شروع ہونے کے صرف تین دن بعد ہی بعض سیلز چینلز پر قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
گلوبل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق متعدد صارفین کی جانب سے آرڈرز منسوخ کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں جبکہ فون کی ری سیل قیمت میں بھی رواں ماہ کے آغاز کے مقابلے میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
چین میں آئی فون ڈوو کے 256 جی بی ورژن کی آفیشل قیمت 15 ہزار 999 یوان (یعنی تقریباً 2399 ڈالر) مقرر کی گئی تھی، جو اسے ایپل کا اب تک کا مہنگا ترین آئی فون بناتی ہے۔
تاہم، بعض صارفین آن لائن پلیٹ فارمز کی سبسڈی کے ذریعے یہی ماڈل 15 ہزار 499 یوان میں خریدنے میں کامیاب رہے۔
فون کو چینی سوشل میڈیا پر مبینہ معیار کے مسائل پر بھی تنقید کا سامنا ہے۔ بعض صارفین نے اسکرین یا قبضے میں دراڑیں پڑنے، بڑی اسکرین پر ایپس میں سیاہ پٹیاں دکھائی دینے اور مرمت کے بھاری اخراجات کی شکایات کی ہیں۔
اگرچہ ایپل کی ویب سائٹ پر بعض آرڈرز کی ڈیلیوری جنوری 2027 تک متوقع تھی، لیکن کچھ ڈسٹری بیوٹرز فون کو آفیشل قیمت سے کم پر فروخت کر رہے ہیں۔
Source link

