محسن نقوی کا صبح سویرے کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کام کی رفتار پر اظہار اطمینان

mohsin naqvi1793068820 0



اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صبح سویرے کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے منصوبے پر جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی رفتار سے کام جاری رہا تو انڈر پاس 30 روز سے بھی کم عرصے میں مکمل ہوسکتا ہے۔

محسن نقوی نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور انڈر پاس کے لینٹر اور دیواروں پر تیزی سے جاری کام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام کی رفتار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کا آغاز 17 روز قبل کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی کام کی موجودہ رفتار برقرار رہنے سے منصوبہ مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا جاسکے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ