کراچی:
شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد شادمان نمبر 2 میں تیز رفتار کار گرین لائن بس اسٹاپ کے قریب حفاظتی جالیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 24 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 17 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار دونوں افراد زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 24 سالہ اکرم دم توڑ گیا، جبکہ 17 سالہ عبداللہ زخمی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان اور زخمی لڑکے کی شناخت ہوگئی ہے۔

