ایاز صادق کے چیمبر میں پیپلز پارٹی اور حکومتی وفود کی ملاقات، نئے بلز پر تحفظات کا اظہار

IMG 20261027 WA2421


اسلام آباد — سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں پیپلز پارٹی اور حکومتی وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے نئے بلز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز چوہدری شامل تھے، جبکہ حکومتی جانب سے سپیکر ایاز صادق اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے نئے بلز اور دیگر سیاسی امور پر اپنے تحفظات بیان کیے۔ حکومتی وفد نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے اور پارلیمانی معاملات میں باہمی رابطے اور بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقصد سیاسی امور پر مشاورت، پارلیمانی امور میں ہم آہنگی بڑھانا اور نئے بلز سے متعلق اختلافات کو دور کرنا تھا۔ تاہم ملاقات کے نتیجے میں کسی حتمی فیصلے یا باضابطہ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ پوسٹ