عمران خان کی نظربند بہنیں کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل

aleema and noreen niazi1793207503 0



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور نورین نیازی کو طبیعر خران ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وکیل رانا مدثر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کو طبیعت میں خرابی کی شکایت پر جیل سے  پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے، انہیں دل میں  تکلیف ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علیمہ خانم کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور علیمہ خانم لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند تھیں

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کو بھی طبیعت میں خرابی کی شکایت پر پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تاہم انہیں اب تک داخل نہیں کروایا گیا۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے چند بلڈ ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل میں سہولیات کے شدید فقدان کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ نورین نیازی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال کے اسٹرکچرل ہارٹ ڈیزیز کے شعبے میں پرائیویٹ روم میں زیر علاج ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ