کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں پر آہنی راڈ سے تشدد، 3 روز بعد مقدمہ درج

2721339 JinnahHospital 1728479063


کراچی: صدر پولیس نے جناح اسپتال میں 2 ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ اسپتال کے چوکیدار کی مدعیت میں نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پولیس نے جناح اسپتال میں 2 ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ اسپتال کے چوکیدار کی مدعیت میں پرائیویٹ ایمبولینس کے نامزد ڈرائیور سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں جان سے مارنے کی دھمکی اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔
 جناح اسپتال کے 2 ڈاکٹروں آغا امین اور ولید پارس پر تشدد کا واقعہ 25 اکتوبر کی شب سوا بارہ بجے پیش آیا تھا تاہم صدر پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 366 سال 2026 بجرم دفعات 147 ، 148 ، 149 ، 337 اے ون ، 337 اے 4 ، 337 ایف 5 اور 506 بی کے تحت گزشتہ روز جناح اسپتال کے چوکیدار شہباز کی مدعیت میں درج کیا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ایمبولینس کے ڈرائیور اور دیگر نصف درجن سے زائد افراد نے جناح اسپتال کے ڈاکٹروں کو آہنی راڈ سے تشدد کیا جنھیں بڑی مشکل سے ملزمان سے بچایا۔

مدعی کے مطابق شرپسند افراد جاتے ہوئے بول رہے تھے کہ اگر کسی کو بتایا تو تمھیں جان سے مار دیں گے۔ صدر پولیس نے مقدمہ کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ