ایف بی آر اکتوبر کا ٹیکس ہدف حاصل نہ کرسکا، 116 ارب روپے کی کمی کا امکان

fbr1778831580 0



کراچی:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اکتوبر 2026 کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، اب تک ہدف کے مقابلے میں 156 ارب روپے کم وصولیاں ہوسکی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق اکتوبر کے لیے 1 ہزار 131 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم اب تک 975 ارب روپے جمع کیے جاسکے ہیں۔

حکام کو توقع ہے کہ ہفتے کے روز مخصوص ٹیکس دفاتر اور بینک برانچیں کھلی رہنے سے مزید 40 ارب روپے وصول ہوسکتے ہیں۔

مزید وصولیوں کے باوجود اکتوبر کے ماہانہ ٹیکس ہدف میں تقریباً 116 ارب روپے کی کمی رہنے کا امکان ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ