
(24نیوز)قطر کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی وفد کی ایرانی مذاکرات کاروں سے دوحہ میں براہ راست ملاقات متوقع ہے، ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سےآمد و رفت کے ابتدائی اقدامات پر اتفاق ہوگیاہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مالی مراعات سے متعلق بھی ابتدائی اقدامات پر اتفاق ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ہسپتالوں میں سیف سٹی پینک بٹنز کی تنصیب مرحلہ وار شروع
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم قطری وفد کے ہمراہ دوحہ پہنچی جہاں آج مذاکرات ہوئے۔

