اسرائیل میں یہودی بیک گراؤنڈ رکھنے والے شہریوں کے عرب پارٹیوں کو حکومت میں لانے کیلئے مظاہرے

news 1793485719 5413


(وسیم عظمت) اسرائیل میں آج رات کئی شہروں میں یہودی بیک گراؤنڈ رکھنے والے شہریوں نے مظاہرے کئے جن میں نیتن یاہو کے مخالف چینج بلاک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عرب پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کر کے نئی حکومت بنائیں۔ تل ابیب اور یروشلم میں بڑے مظاہرے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں یہودی-عرب حکومت کے مطالبے کے لیے تقریباً 2,000 افراد کا مظاہرہ ہوا؛ اس مظاہرے کے عین دوران  نیتن یاہو کی لیکود پارٹی کے کارکنوں نے ’چوری شدہ‘ انتخابات کے خلاف جوابی احتجاج بھی منعقد  کیا اور عرب اسرائیلیوں کو حکومت میں لانے کی حمایت میں ہونے والے برے مظاہرے تک جانے کی کوشش کی۔

آج ہی عرب پارٹیوں کی جوائنٹ لسٹ کے چئیرمین نے  بائیں بازو کی اور اعتدال پسند جیوش پارٹی کے چینج بلاک کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر آمادگی ظاہر کی اور اعتراف کیا کہ وہ رابطے میں ہیں۔

وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مخالفین کو منگل کے کنیست انتخابات میں 67 نشستوں کی مشترکہ اکثریت ملنے کے بعد  آج رات یہ ہوا کہ تقریباً  ہزاروں لوگ تل ابیب کے حبیبہ اسکوائر پر عرب اور یہودی جماعتوں کی حکومت کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین نعرے لگا رہے تھے جن میں "یہودی اور عرب دشمن بننے سے انکار کرتے ہیں” اور "نسل پرستی کیلئے انکار!،  شراکت داری کیلئے ہاں!”۔

اس احتجاج کی قیادت بائیں بازو کی دو قومی سوشلسٹ گروپ ، سٹینڈنگ ٹوگیدر کر رہی ہے۔

نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی جانب سے عرب جماعتوں پر مخالف غیر ملکی حکومتوں کی حمایت سے "انتخابات چوری” کرنے کا الزام لگانے کے بعد، انتخابی دھاندلی کے دعوؤں کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے لیے جلد ہی حبیبہ اسکوائر پر دائیں بازو کا ایک جوابی احتجاج بھی شروع  کروانے کی کوشش کی گئی لیکن لیکود کے جواب مظاہرے میں دو سو ہی لوگ آئے۔  بائیں بازو کے مظاہرے کے دوران ہی  نیتن یاہو کے کچھ حامی پلازہ کے کنارے پر جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے:  عربوں والی حکومت ملک کو بچائے گی! اسرائیل میں آج عرب+ چینج بلاک اتحاد کیلئے مظاہرے 

اگرچہ نیتن یاہو مخالف جماعتوں نے منگل کو کنیست کی 120 نشستوں میں سے 67 نشستیں حاصل کیں، لیکن وزیراعظم نیتن یاہو کی مخالفت کرنے والی زیادہ تر یہودی جماعتوں نے عرب جماعتوں کے ساتھ حکومتی اتحاد بنانے سے انکار کردیا، ج جوائنٹ لسٹ نے 12 اور رعام نے 7 نشستیں حاصل کی ہیں اور دونوں عرب پارٹیوں نےبے مثال 19 نشستیں اس وقت حاصل کیں جب نیتن یاہو کے کئی سال سے عربوں کے خلاف سختیاں کر رہے اتحادی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں اور نیتن یاہو کے اتحاد کے خلاف مل کر الیکشن لڑنے والی چار پارٹیاں بھی حکومت بنانے کے قابل نہیں جب تک کہ وہ عرب پارٹیوں سے ووٹ حاصل نہ کریں۔ 

اپنے طور پر، یہودیوں کی زیرقیادت نیتن یاہو مخالف جماعتوں کو صرف 48 نشستیں ملیں – جو کہ نیتن یاہو کے بلاک کی جیتی ہوئی نشستوں سے پانچ کم ہیں۔

عرب حمایت یا "تبدیلی کے بلاک” سے الائنس کے بغیر، نیتن یاہو کے صیہونی مخالفین 10 نومبر کو حلف اٹھانے والی نئی Knesset میں حکومتی اکثریت حاصل نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:  اسرائیل میں نئی حکومت بنائیں گے، حماس کی مذمت لیکن دہشتگرد نہیں کہیں گے، عرب جوائنٹ لسٹ کے لیڈر کا اعلان 

جوائنٹ لسٹ کے دوسرے اہم اور زیادہ سینئیر لیڈر احمد طیبی نے الگ سے اس موضوع پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے کوئی وزارت نہیں چاہئے۔ ہم حکومت میں عہدہ لئے بغیر  بھی چینج بلاک کی حکومت بنانے کی حمایت کریں گے۔  میں اس بات کا حامی ہوں۔

news 1793485721 2410
Caption   آجٓ 31 اکتوبر 2026 کو یروشلم کے پیرس اسکوائر میں مظاہرین، یہودی اور عرب جماعتوں کے درمیان شراکت داری پر زور دے رہے ہیں تاکہ ایک نئی حکومت کا قیام ممکن ہو سکے۔ (اورنا کوپرفرمین / جمہوریت کے حامی احتجاجی تحریک)





Source link

متعلقہ پوسٹ