دنیا کو وسائل نہیں، دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے، حافظ نعیم

hafiz naeem turkiye1793505116 0


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا کو وسائل نہیں، دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔

استنبول میں ترک پارلیمنٹیرینز کی جانب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس میں ترک ارکان پارلیمنٹ، حکمران جماعت کے رہنماؤں اور انسان وقف کے سربراہان نے بھی خصوصی شرکت کی۔

حافظ نعیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں طاقت اور وسائل نہیں بلکہ اصولی اور دیانت دار قیادت کا فقدان ہے۔ دنیا کو معاشی ناہمواری، جنگوں اور عالمی قانون کے امتیازی اطلاق جیسے سنگین بحرانوں کا سامنا ہے، جس سے عالمی نظام متاثر ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے غزہ کی تباہی، بھوک اور جبری بے دخلی کو عالمی نظام کے اخلاقی دعووں کا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ کی ثابت قدمی انسانی وقار کی مثال ہے، فلسطینیوں کو قانونی بائیکاٹ ، انسانی امداد اور سفارتی حمایت کی ضرورت ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کا مستقبل علم اور عمل سے وابستہ ہے، ہمیں مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور ٹیکنالوجی میں مہارت درکار ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے نوجوانوں کو تجارت و تعلیم میں باہمی تعاون بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ اتحاد کا مطلب یکسانیت نہیں بلکہ بنیادی اصولوں پر اکٹھا ہونا ہے، ہم ایسی دنیا کے خواہاں ہیں جہاں فلسطین آزاد اور کشمیریوں کو انصاف ملے۔ فلسطینی تعلیمی و طبی اداروں کی مستقل امداد جاری رکھی جائے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ