یو اے ای:تین ماہ مسلسل اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

news 1793539787 1867



news 1793539787 1867

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گزشتہ مسلسل تین ماہ تک اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے، حکام نے نومبر 2026 کے لیے نئی فیول قیمتوں کا اعلان کیا۔

اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آخری بار جولائی میں کمی کی گئی تھی، جس کے بعد علاقائی جنگ کے باعث مسلسل چار ماہ تک ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سپر 98 پیٹرول: 4.40 درہم کے مقابلے میں 4.16 درہم فی لیٹر مقرر۔

اسپیشل 95 پیٹرول: 4.28 درہم سے کم ہو کر 4.04 درہم فی لیٹر ہوگیا۔

ای پلس 91 پیٹرول: 4.21 درہم کے مقابلے میں 3.97 درہم فی لیٹر مقرر۔

ڈیزل: 4.80 درہم سے کم ہو کر 4.75 درہم فی لیٹر ہوگیا۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد نومبر کے دوران متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کے مالکان کو پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری پر گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کچھ ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں :گوشوارے جمع نہ کرانے والے کن افراد پر جرمانہ نہیں ہوگا؟جانئے





Source link

متعلقہ پوسٹ