کیڈٹ کالج میں داخل ہونے والے تمام دہشت گرد ہلاک، طلبہ و اساتذہ محفوظ — آپریشن مکمل

FB IMG 1762938110422 1



خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں واقع وانا کیڈٹ کالج میں داخل ہونے والے تمام دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کسی طالب علم یا استاد کو نقصان نہیں پہنچا۔
آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو پہلے کالج کے ایک مخصوص حصے تک محدود کیا گیا اور پھر منگل کی رات تقریباً 10 بجے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ کالج کے اندر موجود تمام افراد کو آپریشن سے پہلے ہی بحفاظت نکال لیا گیا تھا، اور اب پورا علاقہ کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کارروائی مکمل کر لی ہے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کے لیے فرانزک تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ