بھارت؛ ہوٹل کے پول میں بجلی کا کرنٹ لگنے کا افسوسناک واقعہ، جرمن شہری، سلوواکیہ کے تاجر جاں بحق

indian hotel swimming pool1793554154 0



بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک لگژری ہوٹل کے سوئمنگ پول میں مبینہ طور پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے افسوناک واقعہ پیش آیا، جس میں جرمن پرواز کے عملے کا رکن اور سلوواکیہ سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بنگلور میں واقع کونراڈ بنگلورو ہوٹل میں سوئمنگ پول میں حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں جرمن فلائٹ عملے کا رکن اور سلوواکیہ کے تاجر جاں بحق ہوگئے اور یہ واقعہ مبینہ طور پر پول میں بجلی کے کرنٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

کونراڈ بنگلورو ہوٹل نے بیان میں کہا کہ افسوس ناک واقعہ میں ہمارے دو مہمانوں کی موت پر انتہائی غم زدہ ہیں جبکہ بیان میں اس حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ دونوں غیرملکیوں کی موت کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوا ہے اور ہوٹل کی جانب سے تفتیش میں مکمل طور پر تعاون کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ غیرملکی افراد کی موت کی مبینہ وجہ بجلی کا کرنٹ ہے اور تفتیش کار اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ بجلی کا کرنٹ کیسے پانی میں داخل ہوا جبکہ پولیس نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں غیرملکیوںکو منیپال اسپتال اولڈ ایئرپورٹ روڈ پہنچایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایک شخص مردہ حالت میں لایا گیا تھا اور دوسرے کو دل کے دورہ پڑنے کی حالت میں لایا گیا تھا جو جاں بر نہ ہوسکا اور اس سے ہوٹل میں پانی میں حادثہ قرار دیا گیا۔

اسپتال نے بتایا کہ ہوٹل کے اسٹاف کے ایک رکن نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی اور خود کو بچانے کے لیے تیر کر باہر آنے والے ایک امریکی مہمان کو بھی طبی امداد دی جارہی ہے، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ