بنوں میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین پولیس اہلکار زخمی

web pic 2026 11 01t222425 4561793553893 0



بنوں:

بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کے ٹاور نمبر 3 پر کواڈ کاپٹر حملہ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے آئی ڈی پیز کیمپ کے ٹاور نمبر 3 پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی صورتحال مزید سخت کردی گئی، پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ