محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کے پلاٹینم کھلاڑی بن گئے

amir1793772274 0


پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) 2026 کے ڈرافٹ میں پہلی مجموعی پک کے طور پر کنڈھار واریئرز نے منتخب کرلیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد عامر نے اس ٹورنامنٹ کے لیے برطانوی شہری کی حیثیت سے رجسٹریشن کرائی تھی، تاہم ڈرافٹ رجسٹریشن میں ان کی رہائش پاکستان درج ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو ہونے والے ڈرافٹ میں 34 سالہ فاسٹ بولر کو پلاٹینم کیٹیگری میں چنا گیا جس کے تحت انہیں ایک لاکھ ڈالر معاوضہ ملے گا۔

وہ ٹیم میں افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی، انگلینڈ کے بیٹر جو کلارک اور جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹوریئس کے ساتھ کھیلیں گے۔

محمد عامر نے رواں سال مئی میں برطانوی شہریت حاصل کی تھی۔ اس حیثیت کے باعث انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی لینے کی ضرورت پیش نہ آنے کا امکان ہے۔

عامر پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

ان کا آخری بین الاقوامی میچ جون 2024 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تھا۔

دوسری جانب سفارتی کشیدگی کے باعث دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے این او سی ملنے کے امکانات کم بتائے جا رہے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ