واشنگٹن — امریکی انتخابات میں سینیٹ میں شکست کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز (ایوانِ نمائندگان) میں بھی سنگین نقصان کا سامنا ہے۔ تازہ نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی 121 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی صرف 67 نشستوں پر آگے ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس کو ہاؤس میں اکثریت کے لیے 218 نشستیں درکار ہیں اور ابتدائی نتائج ان کے حق میں واضح رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ میڈیا پروجیکشنز کے مطابق ڈیموکریٹس ہاؤس پر کنٹرول حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں، جبکہ ریپبلکنز کو وسیع پیمانے پر شکست کا سامنا ہے۔
تجزیہ کاروں کے نزدیک یہ نتائج ٹرمپ کی دوسری مدت اور ان کی حمایت کرنے والی ریپبلکن کانگریس کے خلاف ووٹرز کے ردِعمل کی عکاسی ہیں۔ مہنگائی، ٹیرف اور روزمرہ اخراجات کو ووٹرز کے اہم مسائل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

