امریکی ریاستوں میں گورنر کے انتخابات؛ ڈیموکریٹک امیدواروں نے اہم کامیابیاں حاصل کرلیں
‘جارجیا میں ڈیموکریٹک امیدوار کیشا لانس باٹمز گورنر منتخب ہوگئیں’
امریکا کی مختلف ریاستوں میں گورنر کے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدواروں نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
امریکی ریاست اوہائیو میں ڈیموکریٹک امیدوار ایمی ایکٹن گورنر منتخب ہوگئیں تاہم انہوں نے ری پبلکن امیدوار وویک راماسوامی کو شکست دے دی۔
ریاست وسکنسن میں بھی ڈیموکریٹک امیدوار ڈیوڈ کراؤلی نے گورنر کا انتخاب جیت لیا جبکہ انہوں نے ری پبلکن امیدوار ٹام ٹفنی کو شکست دی جنہوں نے اپنی ناکامی تسلیم کرلی۔
اس کے علاوہ جارجیا میں ڈیموکریٹک امیدوار کیشا لانس باٹمز گورنر منتخب ہوگئیں تاہم وہ ریاست کی تاریخ کی پہلی خاتون گورنر ہوں گی۔
آئیووا میں ڈیموکریٹک امیدوار روب سینڈ نے ری پبلکن امیدوار زیک لان کو شکست دے کر گورنر کا انتخاب جیت لیا۔
دوسری جانب پنسلوانیا کے ڈیموکریٹک گورنر جوش شاپیرو دوبارہ منتخب ہوگئے تاہم انہوں نے ری پبلکن امیدوار اسٹیسی گیریٹی کو شکست دے کر اپنی کامیابی برقرار رکھی۔
ایریزونا سے ڈیموکریٹک گورنر کیٹی ہابس گورنر منتخب ہوئے تاہم انہوں نے ریپبلکن امیدوار اینڈی بگس کو شکست دی۔

