مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے 2 خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری

train for sikhs1793791232 0



پاکستان ریلوے نے مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے 2 خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان ریلویز کے مطابق ننکانہ صاحب میں سالانہ مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پہلی سکھ اسپیشل ٹرین 20 نومبر کو حیدر آباد سے ننکانہ صاحب اور دوسری اسپیشل ٹرین 25 نومبر کو ننکانہ صاحب سے حیدر آباد کے درمیان چلائی جائے گی جبکہ 2 شٹل ٹرینیں بھی چلائی جائیں گئی۔

پاکستان ریلوے ہر سال کی روایت برقرار رکھتے ہوئے یاتریوں کو سفری سہولیات فراہم کرے گا۔

خصوصی ٹرین خانیوال، فیصل آباد اور شیخوپورہ، ٹنڈو آدم، شہدادپور، نواب شاہ، روہڑی اور گھوٹکی سمیت مختلف اسٹیشنوں سے گزرے گی۔

لاڑکانہ سے روہڑی کے درمیان بھی سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے 2 خصوصی شٹل ٹرینیں چلائی جائے گی۔ خصوصی شٹل ٹرین 20 اور 26 نومبر کو چلائی جائیں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے کا خصوصی ٹرینیں چلانے کا اقدام اقلیتی برادری کو سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ