
(24نیوز) پاکستان-برطانیہ انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کے متعلق دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے تفصیلات میڈیا سے شئیر کر دیں۔
دفتر خٓرجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ دوطرفہ انسدادِ دہشت گردی مذاکرات آج اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
پاکستانی وفد کی قیادت ڈاکٹر فریحہ بگٹی، ڈائریکٹر جنرل (انسدادِ دہشت گردی) نے کی۔
برطانوی وفد کی سربراہی مسٹر تھامس بیری، ڈائریکٹر برائے قومی و اقتصادی سلامتی، دفترِ خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقی (FCDO) نے کی۔
برطانوی وفد نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فریقین نے عالمی اور علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے۔دہشت گرد عناصر، بشمول بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورکس سے لاحق خطرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے دہشت گرد گروہوں، خصوصاً افغانستان میں موجود اور وہاں سے سرگرم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) سے لاحق مسلسل خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے ایک مستحکم اور محفوظ افغانستان کا قیام ناگزیر ہے۔
مذاکرات کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں جاری دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
مذاکرات کے دوران ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مذاکرات میں تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے نئے رجحانات سے نمٹنے کے لیے تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر بھی توجہ دی گئی۔
دہشت گردی کے نئے رجحانات میں غلط اور گمراہ کن معلومات کی مہمات، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غلط استعمال اور جدید ٹیکنالوجیز کے ناجائز استعمال جیسے امور شامل ہیں
دونوں فریقین نے علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے پاکستان کی خدمات اور کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: نائب صدر وینس نے صدر ٹرمپ کے ایران جنگ پر مؤقف سے دوری اختیار کر لی
پاکستان اور برطانیہ نے ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے باقاعدہ روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
دفتر خٓرجہ کے ترجمان سجاد خان نےاتفاق کیا گیا کہ پاکستان-برطانیہ انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا اگلا دور 2027ء میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر لندن میں منعقد ہوگا۔

