عمران خان کے بھانجے انٹرنیشنل ایتھلیٹ شاہ ریز خان کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Screenshot 20250822 142603 1



فائزہ یونس :(نمائندہ خصوصی پاکستان )عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بھانجے شاہ ریز خان کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف درج مقدمے کی مزید تفتیش درکار ہے اور اس مقصد کے لیے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ شواہد اکٹھے کرنے، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور دیگر کرداروں تک رسائی کے لیے ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے۔

دوسری جانب ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام پر مبنی ہے اور انہیں غیر ضروری طور پر حراست میں رکھا جا رہا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

متعلقہ پوسٹ