نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہیملٹن میں کھیلا جانے والا تیسرا ون ڈے میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
شدید بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور ابتدا میں میچ 40 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تاہم ٹاس کے بعد دوبارہ مسلسل بارش نے کھیل ممکن نہ ہونے دیا۔
اس کے ساتھ ہی کیویز کی ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 11 باہمی ون ڈے سیریز جیتنے کی کامیابی کا سلسلہ بھی اختتام پذیر ہوگیا۔
پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کو پہلے ہی 0-2 کی برتری حاصل تھی اور اب تیسرے میچ کے بے نتیجہ رہنے کے بعد اس کے شکست کے امکانات ختم ہوگئے تاہم نیوزی لینڈ کے پاس اب سیریز برابر کرنے کا موقع باقی ہے۔
دونوں ٹیمیں جمعے اور اتوار کو ماؤنٹ مونگانوئی میں آخری دو ون ڈے میچز کھیلیں گی۔
بھارتی کپتان شبمن گل اب ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہوجائیں گے اور آخری دو ون ڈے میچز میں ان کی عدم موجودگی میں شریاس ائیر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

