سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں انسدادِ دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے…

