بابائے خدمت معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی آج نویں برسی منائی جا رہی ہے۔
عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے. قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے پاکستان آ کر کراچی کے علاقے کھارادر میں سکونت اختیار کی، اور پھر 1951ء میں ایک چھوٹے سے ڈسپنسری کے ذریعے اپنی سماجی خدمات کا آغاز کیا۔ ایدھی صاحب نے 1957ء میں ایدھی فاؤنڈیشن قائم کی…