بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 501 واقعات، 257 افراد جاں بحق — محکمہ داخلہ
بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جاری کردہ ششماہی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 501 واقعات پیش آئے، جن میں 133 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 257 افراد جاں بحق اور 238 اہلکاروں سمیت 492 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری…

