ٹرمپ انتظامیہ کی ڈیموکریٹس کو تحقیقات پر دھمکی، حکیم جیفریز کا سخت ردعمل

donald trump1793223578 0


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے آئندہ کانگریس میں نگرانی کمیٹی کی سربراہی سنبھالنے والے ڈیموکریٹ رہنما رابرٹ گارسیا کو خبردار کیا ہے کہ حکومت کو تحقیقات کے ذریعے دباؤ میں لانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی جس پر ڈیموکریٹس نے سخت ردعمل دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قانونی مشیر ول شیرف نے رابرٹ گارسیا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے عہدیداروں کو خوف زدہ کرنے یا انہیں سرکاری ذمہ داریوں سے روکنے کے لیے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی دھمکیاں سنگین جرم بن سکتی ہیں۔

رابرٹ گارسیا نے جواب میں کہا کہ کانگریس کو تحقیقات اور حکومتی نگرانی کے لیے وسیع آئینی اختیارات حاصل ہیں اور اس کے لیے وائٹ ہاؤس کی اجازت درکار نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی عوام نے بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف کارروائی کے لیے ڈیموکریٹس کو ووٹ دیا ہے۔

ادھر ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے اقلیتی رہنما حکیم جیفریز نے وائٹ ہاؤس کے انتباہ کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان حقائق، قانون اور آئین تینوں کے اعتبار سے غلط ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب تک کانگریس ری پبلکنز کے زیر اثر تھی جو ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کرتی رہی، لیکن نئی ڈیموکریٹک کانگریس انتظامیہ کے اختیارات پر نگرانی اور توازن قائم کرے گی۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹس آئندہ جنوری سے ٹرمپ خاندان کے مالی معاملات، جیفری ایپسٹین کیس اور حکومتی معاہدوں سمیت متعدد معاملات کی تحقیقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ