شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

news 1794404836 1345


(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کا گروپ فوٹو بھی ہوا، ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا۔

news 1794404836 3508

وزیرِ اعظم کی سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان آل سعود، بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمن اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد سے ملاقاتیں ہوئیں۔

 news 1794402238 8814

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فلسطین کے وزیرِ اعظم محمد مصطفی سے بھی ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

فلسطینی وزیرِ اعظم نے عالمی سطح پر فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے اور فلسطینی مؤقف کی تائید پر حکومت اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم کی خاتون اول ترکیہ امینہ اردوان، شام کے صدر احمد الشرع، سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

 news 1794402238 2187

خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی مشکلات عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔
 یہ بھی پڑھیں:11 ماہ کا بچہ 24 گھنٹے دفن رہنے کے بعد معجزانہ طور پر زندہ بازیاب





Source link

متعلقہ پوسٹ